ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تقرری تنازعہ:کیرالہ کے وزیر صنعت کا استعفیٰ

تقرری تنازعہ:کیرالہ کے وزیر صنعت کا استعفیٰ

Fri, 14 Oct 2016 19:55:06  SO Admin   S.O. News Service

ترونتپرم، 14 اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ میں سی پی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت کو بنے محض پانچ ماہ ہوئے ہیں لیکن اُسے ایک بڑے بحران نے گھیرلیا ہے اور وزیر صنعت ای پی جے راجن نے تقرری تنازعہ کے پیش نظر آج کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔اس سے پہلے سی پی ایم کے ریاستی سیکرٹریٹ کے اجلاس میں جے راجن کو یہ فیصلہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔اجلاس سے نکلتے ہوئے جے راجن نے نامہ نگاروں سے کہاکہ اب آپ لوگ خوش ہیں نا؟ ۔پارٹی سیکرٹری کوڈیری بالکرشن نے کہا کہ جے راجن پارٹی کی شبیہ کو برقرار رکھنے کے لئے اور گزشتہ کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف حکومت کے برعکس ایک اچھی مثال پیش کرنے کیلئے اپنا استعفیٰ دینے کی اجازت چاہتے تھے۔کننورکے بااثر رہنما اور کابینہ میں نمبر دو مانے جانے والے جے راجن نے سیکرٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے صنعت کے شعبہ میں ایک عوامی سیکٹرکی کمپنی میں ایک قریبی رشتہ دار کی تقرری کرکے غلطیکی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں استعفے کی اجازت مانگی ۔وزیر اعلی پنارایی وجین کے قریبی سمجھے جانے والے جے راجن اپنے بھتیجے اور کننور کی ممبر پارلیمنٹ پی کے شریمتی کے بیٹے پی کے سدھیر نامبیار کی تقرری کیرالہ انڈسٹریل انٹرپرائزلمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کئے جانے کو لے کر تنازعات میں گھرے تھے۔بعد میں حکومت نے نامبیار کی تقرری کومنسوخ کر دیا تھا۔


Share: